یونان کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو،قریبی بستیوں سے شہریوں کا انخلا  

Jul 05, 2026 | 09:28:AM
یونان کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو،قریبی بستیوں سے شہریوں کا انخلا  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)یونان کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ نے وسیع علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس کے باعث قریبی آبادیوں سے شہریوں کا انخلا جاری ہے۔

حکام کےمطابق تیز ہواؤں کےباوجودفائرفائٹرزآگ پرقابو پانے کے لیےمسلسل امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

فائر ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہےکہ آگ بجھانے کے لیے 74 فائرفائٹرز، 28 فائر انجنز اور متعدد رضاکار تعینات کیے گئے ہیں، جبکہ فضائی اور زمینی وسائل بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔

حکام کے مطابق آتشزدگی کے باعث کئی عمارتوں کے تباہ ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، تاہم نقصان کا مکمل تخمینہ ابھی تک سامنے نہیں آ سکا۔

یہ بھی پڑھیں:آج کہاں کہاں بادل برسیں گے،محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی 

ریسکیو حکام نے متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے، جبکہ آگ پر مکمل قابو پانے کی کوششیں بدستور جاری ہیں۔