روس میں ایندھن کی قلت کا خدشہ، پیوٹن نے پیٹرول کی فراہمی بڑھانے کیلئے نیا قانون منظور کر لیا

Jul 05, 2026 | 09:33:AM
روس میں ایندھن کی قلت کا خدشہ، پیوٹن نے پیٹرول کی فراہمی بڑھانے کیلئے نیا قانون منظور کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے ملک میں پیٹرول کی فراہمی کو مستحکم بنانے اور ممکنہ قلت سے نمٹنے کے لیے ٹیکس قوانین میں اہم ترامیم پر مبنی نئے قانون پر دستخط کر دیئے۔

نئے قانون کے تحت اسٹریٹ رن  پیٹرول کو دیگر اجزا کے ساتھ ملا کر ہائی آکٹین موٹر فیول تیار کرنے کی اجازت دی گئی ہے، تاکہ ملکی سطح پر پیٹرول کی پیداوار اور دستیابی میں اضافہ کیا جا سکے۔

قانون میں ایسی ترامیم بھی شامل کی گئی ہیں جن کے تحت روس میں پیٹرول درآمد کرنے والی کمپنیوں کو حکومتی سبسڈی فراہم کی جائے گی، جس کا مقصد درآمدات کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے مقامی مارکیٹ میں ایندھن کی مسلسل فراہمی یقینی بنانا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:حکومتی تجربہ الٹا پڑ گیا!بھارت میں پٹرول نے گاڑیاں خراب کر دیں

روسی حکومت کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے ملکی منڈی میں پیٹرول کی دستیابی بہتر ہوگی، قیمتوں پر دباؤ کم ہوگا اور صارفین کو ایندھن کی قلت کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔