پاکستان بھر میں 9 محرم کے 2 ہزار سے زائد جلوس، 7 ہزار سے زائد مجالس کا انعقاد
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے مطابق پاکستان بھر میں 9 محرم کو 2,763 جلوس اور 7,598 مجالس کا انعقاد ہوا۔
محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بتایا کہ مجھے سندھ روہڑی میں پاکستان کے سب سے بڑے جلوسوں میں سے ایک میں شرکت کا اعزاز حاصل ہوا۔

سیکیورٹی ادارے اور سول انتظامیہ محرم الحرام عاشورہ کے تمام مذہبی ایونٹس کے پرامن انعقاد کے لیے مصروف عمل ہیں, پنجاب، سندھ، کے پی، بلوچستان، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں جلوس و مجالس جاری ہیں۔
9 محرم الحرام کے موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں، ملک بھر میں محرم الحرام کے جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں :