وزیر داخلہ محسن نقوی کی روہڑی آمد، تعزیہ جلوس میں شرکت

Jul 05, 2025 | 23:04:PM
وزیر داخلہ محسن نقوی کی روہڑی آمد، تعزیہ جلوس میں شرکت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین ضلع کونسل سکھر سید کمیل حیدر شاہ کے ہمراہ روہڑی میں برآمد ہونے والے 500 سالہ قدیمی نوڈھالہ تعزیہ کے ماتمی جلوس میں شرکت کی۔

اس موقع پر وزیر داخلہ نے جلوس کے روٹ پر سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور ضلعی انتظامیہ کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے تاریخی نوڈھالہ تعزیہ کی زیارت بھی کی اور روایتی عزاداری کے نظم و ضبط کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں :دینہ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران خطرناک اشتہاری ہلاک