لاہور: غیر ملکی خاتون سے بدتمیزی کا واقعہ، چند گھنٹوں میں ملزم گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عرفان ملک )لاہور میں غیر ملکی خاتون کو ہراساں کرنےاور بدتمیزی کے واقعہ کے چند گھنٹوں بعد ملزم کو گرفتارلیا گیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر گرین ٹاؤن پولیس سپیشل ٹیم کی برق رفتار کارروائی کرتے ہوئے نائجیرین لیڈی کو ہراساں اور نازیبا حرکات کرنے والا اوباش کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق طلاع ملتے ہی گرین ٹاؤن پولیس نے ایف ائی آر درج کر کے کاروائی کا آغاز کیا،سیف سٹی اور سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کو 12 گھنٹے میں گرفتار کر لیا گیا،گرین ٹاؤن پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم حسن کو گرفتار کر لیا۔
ڈی آئی جی آپریشنز کی ایس پی صدر ڈاکٹر غیور، ایس ایچ او خرم شہزاد اور پولیس ٹیم کو شاباش دی،ان کا کہنا تھا کہ خواتین اور بچے ریڈ لائن ہیں،خواتین ہراسگی پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہے۔
خیال رہے کہ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئےملزم کی گرفتاری کے لیے سپیشل ٹیم تشکیل دی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا کی فیملی میں نئے ممبر کا اضافہ، تصاویر سامنے آگئیں