امریکہ میں پاک ویسٹ انڈیز سیریز ، 1 ٹکٹ کی قیمت میں 2 ٹکٹیں ملیں گی

Jul 05, 2025 | 08:47:AM
امریکہ میں پاک ویسٹ انڈیز سیریز ، 1 ٹکٹ کی قیمت میں 2 ٹکٹیں ملیں گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں شائقین کرکٹ کو متوجہ کرنے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 ٹی ٹونٹی میچز امریکی ریاست فلوریڈا میں کھیلے جائیں گے،یہ میچز 31 جولائی ، 2 اگست اور 3 اگست کو شیڈول ہیں۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے ٹکٹس کی پروموشن جاری کر دی۔

ویسٹ انڈیز نے شائقین کرکٹ کو متوجہ کرنے کے لیے ایک ٹکٹ کی قیمت پر 2  ٹکٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے، سنگل ٹکٹ کی قیمت آدھی کر دی گئی۔

مزید پڑھیں:ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے بھارت نے پاکستانی ٹیم کو کلیئرنس دیدی

اس کے علاوہ ون ڈے میچز ویسٹ انڈیز میں 8 ، 10 اور 12 اگست کو ٹرینیڈاڈ میں شیڈولڈ ہیں۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے ون ڈے میچز کو ٹی ٹونٹی میں تبدیل نہ کرنے کا امکان ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو ون ڈے میچز کو ٹی ٹونٹی میں تبدیل کرنے کی تجویز دی تھی۔