ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کیلئے بھارت نے پاکستانی ٹیم کو کلیئرنس دیدی
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 ںیوز )بھارت نے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے پاکستانی ٹیم کو کلیئرنس دے دی, بھارتی میڈیا کے مطابق اگلے ماہ بھارت میں ہونے والے ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے لیے بھارتی وزارتِ داخلہ اور وزارتِ خارجہ نے پاکستانی ٹیم کو کلیئرنس دے دی ہے۔
اس حوالے سے وزارت کھیل کا کہنا ہے کہ وہ انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں پاک بھارت مقابلوں کے خلاف نہیں، بین الاقوامی مقابلوں کا تقاضا ہے کہ ہم ان میچوں سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔
بھارتی وزارت کھیل نے مزید کہا کہ پاکستان ہاکی ٹیم کو ایشیا کپ میں شرکت سے نہیں روکیں گے، واضح رہے کہ ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ 27 اگست سے 7 ستمبر تک راج گیربہار میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں :وزیر داخلہ محسن نقوی کی امریکہ کے یوم آزادی پر عوام، سفیر کو مبارکباد