اداکارہ فریال محمود کی بولڈ ڈانس ویڈیو، صارفین آگ بگولہ ہو گئے

Jul 05, 2023 | 23:43:PM
اداکارہ فریال محمود کی بولڈ ڈانس ویڈیو، صارفین آگ بگولہ ہو گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری  کی بے باک اداکارہ فریال محمود  کی ایک ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ، جس نے انٹرنیٹ پر آگ لگادی۔

 اداکارہ فریال محمود نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری پر اپنی ایک ڈانس ویڈیو پوسٹ کی ہے,انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی ڈانس ویڈیو میں فریال محمود نے میرون کلر کی چولی جبکہ چنری پرنٹ کی دھوتی شلوار زیب تن کررکھی ہے، جس کے ساتھ انہوں نے آف وائٹ جوگر پہن رکھے ہیں,ویڈیو میں  اداکارہ  فریال کو بیک لیس ڈریس میں بے باکی سے  ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:"ٹائٹن خراب ہونے پرکہا گیا سو جاؤ کچھ نہیں ہوگا"، سابق سیاح کا انکشاف

اداکارہ نے کیپشن میں لکھا ہے کہ "یہ ڈانس انہوں نے دو ماہ قبل سولو نغمے "غضب کیا تیرا اعتبار کر کے" پر کیا تھا, جب بہت سارے دوست جمع تھے۔"

اداکارہ فریال محمود ایک زبردست ڈانسر ہیں اور وہ اپنے ڈانس کی ویڈیوز اکثر سوشل میڈیا پر پوسٹ کرتی رہتی ہیں،تاہم اداکارہ کی جانب سے  ڈانس ویڈیو پوسٹ کرنے پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 اداکارہ فریال محمود کے بولڈ ڈانس موو ز پر جہاں سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں  لیتے ہوئے  شرم و حیا کے حوالے سے درس دیا۔

ایک صارف نے لکھا ہے کہ تم جو دکھانا چاہ رہی ابھی وہ اتنے ہاٹ نہیں, ایک  اور صارف کا لکھنا تھا کہ نا ڈانس آتا ہے نا شرم. جبکہ ایک نے استغفراللہ لکھا ۔

خیال رہے کہ اداکارہ فریال محمود  سوشل میڈیا پر اپنی ڈانس ویڈیو شیئرکرتی رہتی ہیں،حال ہی میں اداکارہ نے اپنی ایک اور ڈانس کی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں سفید ٹی شرٹ اور بلیک جینز   پہنی ہوئی ہے ،اداکارہ اپنے ایک 

واضح رہے کہ  "غضب کیا تیرا اعتبار کر کے " پاکستان کے لیجنڈ گلوکار استاد مہندی حسن کی مشہور غزل ہے۔