"ٹائٹن خراب ہونے پرکہا گیا سو جاؤ کچھ نہیں ہوگا"، سابق سیاح کا انکشاف

Jul 05, 2023 | 22:43:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)دو برس قبل  ٹائٹن کی سیاحت کرنیوالے شخص جاڈن پین (Jaden Pan) نے انکشاف کیا ہے کہ" ہمیں ٹائٹن خراب ہونے پر کہا گیا کہ سوجاؤ کچھ نہیں ہوگا۔"

میڈیارپورٹس کے مطابق جاڈن پین نے بتایا   کہ دوبرس قبل جب  ٹائٹن خراب ہونے پر اوشن گیٹ کمپنی کے سربراہ سٹاکٹن رش نے کہا کہ سو جاؤ کچھ نہیں ہوتا، تو انہیں  ایسا  محسوس ہوا کہ جیسےسٹاکٹن رش مذاق کر رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دو برس پہلے ٹائٹینک کی باقیات دیکھنے کا سفر شروع ہونے کے دو گھنٹے بعد ہی ٹائٹن کی بیٹری خراب ہوگئی تھی، جس کی وجہ سے ٹائٹن بحیرہ اوقیانوس کی تہہ میں 24 گھنٹے پھنسی رہی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس وقت سٹاکٹن رش نے تسلیم کیا تھا کہ ایک بیٹری خراب ہونے کی وجہ سے ٹائٹن سطح سمندر پر واپس نہیں جا پارہی تھی، مگر خوش قسمتی سے ہائیڈرولکس کی مدد سے وزن گرالیا تھا اور ٹائٹن واپس اوپر آگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:معروف خاتون صحافی پر بدترین تشدد،انگلیاں اور بال کاٹ دیئے گئے، تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

واضح رہے کہ پچھلے ماہ ٹائٹن کے حادثے میں ٹائٹن سربراہ اور پاکستانی تاجر شہزادہ داود سمیت 5 افراد مارے گئے تھے۔