وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے انتخاب کیلئے جاری شیڈول کالعدم قرار، حکم امتناع جاری

Jul 05, 2023 | 19:19:PM
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے انتخاب کیلئے جاری شیڈول کالعدم قرار، حکم امتناع جاری
کیپشن: گلگت بلتستان سپریم اپیلیٹ کورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) گلگت بلتستان سپریم اپیلیٹ کورٹ نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نئے قائدِ ایوان کے انتخاب کیلئے جاری شیڈول کو کالعدم قرار دے کر حکم امتناع جاری دیا ہے۔

سپریم اپیلیٹ کورٹ نے گلگت بلتستان اسمبلی کے نئے قائدِ ایوان کے انتخاب کیلئے جاری شیڈول  کالعدم قرار دے کر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے سپیکر نذیر ایڈوکیٹ کو عدالت میں طلب کرلیا۔ عدالت نے حکم جاری کر دیا کہ نئے قائد ایوان کی 72 گھنٹوں کے اندر انتخاب کے لئے کل نیا شیڈول عدالت میں جمع کرایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اہم شخصیت کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

سپریم اپیلیٹ کورٹ میں تحریک انصاف کے رکن اسمبلی گلبر نے اپنی غیر موجودگی کی بنیاد پر نئے قائد ایوان کے انتخاب کے عمل کو روکنے کی درخواست کی تھی۔