چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف اثاثے چھپانے کا کیس سماعت کیلئے مقرر

Jul 05, 2023 | 18:32:PM
چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف اثاثے چھپانے کا کیس سماعت کیلئے مقرر
کیپشن: اسلام آباد ہائیکورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف ٹیکس گوشواروں میں توشہ خانہ کے حوالے سے اثاثے چھپانے کا کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف کیخلاف ٹیکس گوشواروں میں توشہ خانہ کے حوالے سے اثاثے چھپانے کے کیس میں الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں شکایت جمع کروا رکھی ہے، الیکشن کمیشن کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا تھاکہ چیئرمین تحریک انصاف نے ٹیکس گوشواروں میں توشہ خانہ کے حوالے سے اثاثے چھپائے،چیئرمین تحریک انصاف کےخلاف مذکورہ کیس 6 جولائی کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کپتان کے دلاسے بھی کام نہ آئے، 2 اہم رہنماﺅں نے پارٹی کو خیرباد کہہ دیا