عالمی مارکیٹ، تیل کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر

Jul 05, 2022 | 15:44:PM
عالمی مارکیٹ، تیل کی قیمتوں کے حوالے سے اہم خبر
کیپشن: عالمی مارکیٹ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر سے اضافہ ہو گیا  ۔

امریکی کروڈ آئل کی قیمت میں 1.78 ڈالر اضافہ ہواہے جس کے بعد خام تیل کی فی بیرل قیمت 110.4 ڈالر پر پہنچ گئی ہے ۔دو روز قبل امریکی خام تیل کی قیمت 108.4 ڈالرفی بیرل ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمتوں میں 2.38 فیصداضافہ ہو ا ہے جس کے بعد برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت 111.6 ڈالر ہو گئی تھی۔ 

 خیال رہے کہ روس اور یوکرین جنگ کے بعد عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

یاد رہے کہ 30 جو ن کو حکومت پاکستان نے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا تھا۔ پیٹرول کی نئی قیمت 14روپے 85پیسے اضافے سے 248روپے 74پیسے لیٹر ہوگئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13روپے 23پیسے اضافہ کیا گیا ہے، نئی قیمت 276 روپے  54 پیسے ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیںبادل جم کربرسیں گے، محکمہ موسمیات نے اہم خبر سنا دی

 لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 226 روپے 15پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔مٹی کے تیل کی قیمت میں 18 روپے 83 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 230روپے 26 پیسے ہوگئی ہے۔
 دوسری جانب مالیاتی ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ خام تیل کی قیمتیں رواں سال کے اختتام تک 65 ڈالر فی بیرل تک گر جائیں گی۔

رپورٹ کے مطابق 2023ء کے اختتام تک خام تیل کی قیمت 45 ڈالر فی بیرل ہونے کی توقعات ہیں،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کساد بازاری سے محدود ہوتی طلب کے سبب خام تیل کی قیمتیں گر سکتی ہیں، خام تیل کا آؤٹ لک اوپیک اور دیگر تیل پیدا کرنے والے ممالک کی مداخلت کے بغیر وضع کیا گیا ہے۔