بادل جم کربرسیں گے، محکمہ موسمیات نے اہم خبر سنا دی

Jul 05, 2022 | 11:09:AM
بادل جم کربرسیں گے، محکمہ موسمیات نے اہم خبر سنا دی
کیپشن: آسمان پر بادل چھائے ہوئے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور میں بارش شروع ہو گئی،ٹھنڈی ہواسے موسم خوشگوار  ہو گیا، اسلام آباد راولپنڈی میں موسلادھار بارش کے بعد موسم تو حسین ہو گیا لیکن کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا رہا۔

محکمہ موسمیات کی دن بھر وقفے وقفے سے بادل برسنے کی پیش گوئی کی ہے۔اُدھرکوئٹہ کو طوفانی بارش سے سیلابی صورتحال کا سامنا ہے،  سریاب اور مشرقی بائی پاس کے علاقوں سمیت کئی علاقے متاثر ہوئے ہیں، شہر کے مصروف ترین و کاروباری شاہراہیں سیوریج کے پانی سے دریا کا منظر پیش کرنے لگی، پانی گلیوں اور گھروں میں داخل ہو گیا۔

 رپورٹ کے مطابق سریاب روڈ کے قریب مکانات کی چھتیں گر گئیں جس سے دو خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق ہو گئے، خضدار، کوہلو، صحبت پور، اوستا محمد میں بارش،، کوہلو اور قلات میں بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی کی اطلاعات ہیں۔

کراچی میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی، خلیج بنگال سے آنیوالا مون سون بارشوں کا سسٹم تاحال سندھ میں موجود، گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں27 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کے خطرات،سمارٹ لاک ڈاؤن لگے گا یا نہیں؟ وزیر صحت نےبڑا بیان دیدیا

محکمہ موسمیات نے آج لاہور،سیالکوٹ،سرگودھا،منڈی بہاؤالدین میں بھی بارش کی پیشگوئی کی تھی۔خیبرپختونخوا اوربلوچستان میں بھی بادل جم کربرسیں گے۔

اس کے علاوہ سوات  کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا، بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ، موسم مزید خوشگوار ہو گیا۔

 یہ بھی پڑھیں: خوشخبری،حکومت  نے عوام کو بڑی عید کا تحفہ دیدیا