خوشخبری،حکومت  نے عوام کو بڑی عید کا تحفہ دیدیا

Jul 05, 2022 | 10:01:AM
خوشخبری،حکومت  نے عوام کو بڑی عید کا تحفہ دیدیا
کیپشن: عوام خوشی کا اظہار کر رہے ہیں(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) عوام کیلئے خوشخبری، حکومت نے عید پر ملک بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ  کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

 ذرائع وزارت توانائی کے مطابق حکومت نے اضافی تیل اور گیس کا انتظام کرلیا ہے اور ضرورت کے مطابق ہی پلانٹس چلائے جائیں گے، عید کی تعطیلات کے دوران دفاتر، فیکٹریاں، دکانیں بند ہونے سے بجلی کی طلب میں واضح کمی ہوگی۔

 خیال رہے کہ وزیراعظم نے عیدالاضحیٰ پر 5 چھٹیوں (جمعہ 8 جولائی سے منگل 12 جولائی) تک کی منظوری دی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے عید پر موسم ٹھنڈا رہنے کی نوید سنائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل آئی فون 14 سیریز،  قیمت جان کر یقین نہیں آئیگا