سرکاری ہسپتالوں سے ادویات چوری کرنے والا گینگ پکڑا گیا

Jul 05, 2022 | 15:05:PM
فائل فوٹو
کیپشن: سرکاری ہسپتالوں سے ادویات چوری کرنے والا گینگ پکڑا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور میو ہسپتال کے بعد پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز(پنیز) جنرل ہسپتال لاہور میں بھی ادویات چوری کرنے والا بڑا گینگ پکڑا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق گینگ کے زیادہ تر اراکین مقامی یونین کے عہدیدار ہیں جنہیں پیر کے روز رنگے ہاتھوں  ادویات سمیت پکڑ لیا ۔ سیکیورٹی عملے نے  ادویات برآمد کر لیں جن کی مالیت لاکھوں روپے ہے میڈیکل سپریٹنڈنٹ کے حوالے کردیں، ایم ایس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دیدی ہے ۔

چندسرکاری ملازمین جن میں اکثریت یونین عہدیداروں کی ہے ایک گینگ تشکیل دے رکھا ہے  یہ پینز اور جنرل ہسپتال کے سٹورز سے مہنگی ترین ادویات چوری کرتے ہیں۔ایم ایس  نے فوری طور پر ایڈیشنل ایم ایس پر چیز اور چیف فارماسسٹ کو موقع پر طلب کیا اور فوری تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی۔ اس حوالے سے ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ تحقیقات شروع کر دی ہیں جو ذمہ دار ہوں گے ان کے خلاف کارروائی ہو گی۔