سرکاری ہسپتالوں کا نظام ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(بابر شہزاد تُرک)وفاقی وزارت صحت نے اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں کا نظام ڈیجیٹلائز کرنے کا فیصلہ کیا ہے،ہسپتالوں کی کارکردگی، شکایات اور انتظامی امور کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا نظام وضع کیا جائے گا۔
وزارت صحت نےسرکاری ہسپتالوں کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی سے تعاون لینے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے چیئرمین پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی ڈاکٹر سہیل منیر سے ملاقات کی ہے،وزیر صحت نے ہسپتالوں کے انتظامی نظام میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی سے مشاورت کرتے ہوئے سرکاری ہسپتالوں کے آپریشنز اور ایڈمنسٹریشن کو ڈیجیٹل نظام پر منتقل کرنے کی تیاری کی ہے۔
علاوہ ازیں ،سرکاری ہسپتالوں کا کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم اے آئی کی بنیاد پر تشکیل دینے پر غورکیا جارہا ہے۔
وزارت صحت حکام کے مطابق اے آئی ایجنٹس شہریوں کی ہسپتالوں سے متعلق شکایت کی کالز سنیں گے،اے آئی کے ذریعے شکایات کے اندراج، نگرانی اور ازالے کا نظام بہتر بنایا جائے گا۔
حکام نے مزید کہا ہے کہ سرکاری ہسپتالوں کے نظام میں بہتری کیلئے سخت اور مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں : محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نےعرصہ دراز سے ایک ہی جگہ پر تعینات ملازمین کا تبادلہ کردیا