کنگ خان نے عالیہ بھٹ سے انوکھی خواہش کا اظہار کر ڈا لا

Jul 05, 2021 | 19:11:PM
کنگ خان نے عالیہ بھٹ سے انوکھی خواہش کا اظہار کر ڈا لا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک)بالی وڈ کنگ شاہ رخ  خان نے عالیہ بھٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ ان کو اپنے پراجیکٹ میں سائن کریں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر  بھارت کی معرو ف اداکا رہ عالیہ بھٹ نے اپنی پروڈکشن میں بننے والی پہلی فلم کا ایک سین شیئر کیا تھا،جس کو کوٹ کرتے ہوئے شاہ رخ خان نے لکھا کہ پلیز اس کے بعد اپنی اگلی پروڈکشن کے لیے مجھے سائن کریں،میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں وقت پر آؤ نگا اور میرا رویہ  بھی پیشہ ورانہ  ہوگا۔

شاہ رخ کے ٹویٹ کا فوری جواب دیتے ہوئے عالیہ بھٹ نے لکھا کہ مجھے اس سے زیادہ اور کیا چاہیے،ڈیل پکی ہوگئی،میرے پسندیدہ اداکار کے لیے بہت سارا پیار۔جس کے بعد سو شل میڈیا صا رفین نے بھی کمنٹس کر ڈا لے کہ یہ ایک اچھی روایت بننے لگی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:سابق کر کٹر سلیم یو سف کی صاحبزادی اداکارہ ایمن سلیم کا اہم اعلان