بھٹو کا بڑا گناہ عوام کو شعور دینا تھا، پیپلزپارٹی کے بغیر پاکستان کی تاریخ ادھوری ہے:سعید غنی

Jan 05, 2026 | 20:55:PM
بھٹو کا بڑا گناہ عوام کو شعور دینا تھا، پیپلزپارٹی کے بغیر پاکستان کی تاریخ ادھوری ہے:سعید غنی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صوبائی وزیر سندھ سعید غنی نے کہا کہ بھٹو کی برسی اور سالگرہ کے موقع پر تاریخی بات کرنی چاہئے، بہت سارے نوجوانوں کی پیدائش بھٹو کی شہادت کے بعد ہوئی ، آج کے نوجوانوں کی پیدائش شہید بے نظیر کے بعد ہوئی۔ 

ذوالفقار علی بھٹو کی 98 ویں سالگرہ کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بھٹو نے 39 برس کی عمر میں پیپلز پارٹی جیسی عظیم جماعت بنائی تھی ، پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کے لیے ملک کی طاقتوں نے پورا زور لگایا، پیپلز پارٹی آج بھی کھڑی ہے۔ 

سعید غنی نے کہا کہ بھٹو کی 51 برس کی عمر میں شہادت ہوئی تھی، پیپلز پارٹی کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ نہیں تھی، پی پی بنانے کے لیے کوئی دھرنے نہیں لگے تھے، پی پی کے لیے آر ٹی ایس نہیں بٹھایا گیا تھا، بھٹو نے پانچ سال میں جو کارنامے کیے آج تک ملک اس سے فاعدے لے رہا ۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ بھٹو کے کارنامے نکالیں تو آئین ایٹم بم نکل جائے گا، آج بھی بھارت سے کامیابی حاصل کی تو اس کے پیچھے بھٹو کی سوچ ہے، پیپلز پارٹی کی تاریخ کے بغیر پاکستان کی سیاسی تاریخ نا مکمل ہے۔

انھوں نے کہا کہ بھٹو کا ایک بڑا گناہ عوام کو شعور دینا ہے،بھٹو نے عوام کو بہت بڑا شعور دیا،آج سید ووٹ کے لیے مرید کے گھر جاتے ہیں،آج بڑے زمیندار ووٹ مانگنے کسان کے پاس جاتے ہیں،یہ ہے ذوالفقار علی بھٹو کا شعور، بھٹو نے اپنی تاریخ لکھنے کے لئے اپنی جان دیدی ۔

سعید غنی نے کہا کہ بے نظیر کو شہید کیا گیا کہ پیپلز پارٹی ختم ہو جائے گی، آج بلاول بھٹو پارٹی کو اسی سوچ کے تحت لے کر چل رہے ہیں،آج سے دو سال کے بعد بھٹو کی سو سالہ سالگرہ منائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں :دبئی پولیس نے جعلی ورک ویزا اسکیم کے متعلق وارننگ جاری کر دی