اس سال سردیوں میں عوام کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے؛وفاقی وزیر پٹرولیم

Jan 05, 2026 | 20:48:PM
اس سال سردیوں میں عوام کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے؛وفاقی وزیر پٹرولیم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کی زیر صدارت اجلاس میں سردیوں میں گیس فراہمی کا جائزہ لیا گیا،وفاقی وزیر علی پرویز ملک نے کہا ہےکہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پرسردیوں میں   گھریلو صارفین کو اضافی گیس فراہم کی جا رہی ہے،اس سال سردیوں میں عوام کو ریلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کی زیر صدارت اجلاس میں سردیوں میں گیس فراہمی کا جائزہ ہوا جس میں وفاقی وزیر نے کہا کہ  وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سردیوں میں گھریلو صارفین کو اضافی گیس فراہم کی جا رہی ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ دسمبر 2025 میں SNGPL نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 95 ایم ایم سی ایف ڈی زائد گیس فراہم کی جب کہ ایس ایس جی سی کی جانب سے دسمبر میں 32 ایم ایم سی ایف ڈی اضافی گیس سپلائی کی گئی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ گیس نیٹ ورک کے آخری علاقوں میں پریشر مانیٹرنگ کے لیے جدید IoT اور ٹاؤن بارڈر سسٹم نصب کیے گئے ہیں،ایس ایس جی سی کو ٹیل اینڈ علاقوں میں پریشر اور الارم سسٹم مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اوگرا آڈٹ رپورٹ کے مطابق ایس این جی پی ایل کی 98.5 فیصد اور ایس ایس جی سی کی 97 فیصد کسٹمر شکایات مقررہ معیاد کے مطابق حل ہوئی۔

رپورٹ پر وفاقی وزیر نے ہدایت کی کہ ہر شکایت کے حل پر صارفین سے فیڈبیک کا نظام  بنایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کس کس شہر دھند کے ڈیرے، کہاں بادل برسنے کاامکان؟