آج کا پکوان: مچھلی مصالحہ دہی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مچھلی مصالحہ دہی بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔
درکار اجزاء:
مچھلی آٹھ پیس، دہی ایک کپ، ادرک کا پیسٹ ڈیڑھ چھوٹے چمچہ، ہلدی آدھا چھوٹا چمچہ، گرم مسالہ پاؤڈر آدھا چھوٹا چمچہ، ہری مرچ2عدد (کٹی ہوئی)، پیاز ایک عدد (کٹی ہوئی)، پیلی رائی ایک بڑا چمچہ، نمک حسب ِ ذائقہ، تیز پات ایک عدد، ثابت کالی مرچ 10 دانے۔
بنانے کا طریقہ:
مچھلی کو اچھی طرح دھو کر صاف کر لیں، دہی کو پھینٹ کر اس میں ہلدی، ادرک، پیاز، رائی، ہری مرچ اور نمک مکس کر لیں، اب مچھلی کو اس آمیزے میں ایک گھنٹے کے لئے میرینیٹ کیلئے رکھ دیں۔ تیز پات اور کالی مرچ کے دانوں کو ایک کڑاہی میں خشک بھون لیں جب وہ خوشبو دینے لگے تو ان میں آدھا کپ پانی، پیسٹ سمیت مچھلی اور سب اجزاء کواچھی طرح مکس کرکے تیز آنچ پر پکائیں، پھر آنچ دھیمی کرکے ڈھکن ڈھانک دیں، جب مچھلی گل جائے اور گریوی گاڑھی ہو جائے تو گرم مسالہ چھڑک کر چولہا بند کر دیں۔