عائزہ خان اور دانش تیمور کی دبئی میں پکنک، تصاویر وائرل

Jan 05, 2024 | 12:17:PM
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور کی دبئی میں پکنک منانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی عائزہ خان اور دانش تیمور کی دبئی میں پکنک منانے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر خوبصورت تصاویر شئیر کی ہیں جس میں اُنہیں اپنے بچوں اور شوہر کے ساتھ دبئی میں چھٹیاں مناتے دیکھا جا سکتا ہے۔ 

عائزہ خان اور دانش تیمور نے ریزورٹ اینڈ ہوٹل اٹلانٹس، دی پام سے شاندار تصاویر شیئر کی ہیں۔

عائزہ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر مختلف اسٹوریز بھی شیئر کی ہیں، جن کی مداح خوب تعریفیں کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اداکارہ عائزہ خان اور اداکار دانش کو ان کی شاندار اداکاری کے سبب انڈسٹری میں سراہا جاتا ہے، یہ جوڑا 2014 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوا تھا، دونوں کا ایک بیٹا اور بیٹی کے والدین ہیں۔