امریکا: متعدد افراد کی بیکری میں گھس کر لوٹ مار، ویڈیو وائرل

Jan 05, 2024 | 11:50:AM
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں واقعہ پیش آیا ہے جہاں متعدد افراد  ایک بیکری میں گھس کر تھوڑ پھوڑ کرنے کے بعد کھانا اور نقد رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا میں واقعہ پیش آیا ہے جہاں متعدد افراد  ایک بیکری میں گھس کر تھوڑ پھوڑ کرنے کے بعد کھانا اور نقد رقم لوٹ کر فرار ہو گئے۔

اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک سفید رنگ کی گاڑی ٹکر مار کر ایک بیکری کا دروازہ توڑتی ہے پھر ہوڈیز اور ماسک پہنے سینکڑوں افراد بیکری میں گھس جاتے ہیں جو کہ بیکری سے کھانا، لوٹری ٹکٹس اور نقد رقم لے کر فرار ہو جاتے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق یہ واقعہ روبنز بیکری اور میکسیکن فوڈ انک کے باہر پیش آیا۔ جائے وقوعہ پر جب پولیس پہنچی تو انہوں نے کئی لوگوں کو وہاں سے بھاگتے ہوئے دیکھا۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں شدید دھند ، آج بھی 25 پروازیں منسوخ

رپورٹ کے مطابق اس واقعے میں بیکری کے مالک کا کو تقریباَ 20 ہزار ڈالرز  کا نقصان ہوا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ امریکی پولیس اس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے تاکہ مجرموں کو پکڑا جا سکے۔