آصف زرداری کی سربراہی میں پی پی ملتان ڈویژن کے عہدیداروں کا مشترکہ اجلاس، انتخابی مہم پر بات چیت

Jan 05, 2024 | 00:36:AM
آصف زرداری کی سربراہی میں پی پی ملتان ڈویژن کے عہدیداروں کا مشترکہ اجلاس، انتخابی مہم پر بات چیت
کیپشن: فوٹو پیپلز پارٹی میڈیا سیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زوہیب بخاری) صدر پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری کی سربراہی میں ملتان ڈویژن اور ضلعی عہدیداران کا مشترکہ اجلاس ملتان میں ہوا۔

اجلاس  میں سرائیکی وسیب کی سیاسی صورتحال اور عام انتخابات کے حوالے سے مہم پر بات چیت کی گئی۔

ملتان میں ہونے والے اس اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے وائس چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی، پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم احمد محمود اور عبدالقادر شاہین سمیت خواجہ رضوان عالم، خالد حنیف لودھی، ڈاکٹر جاوید صدیقی، کامران عبداللہ مڑل، راؤ ساجد علی، ملک نسیم حسین لابر، اے ڈی خان بلوچ، سلیم راجہ، خواجہ عمران، چوہدری یسٰین، نعیم شہزاد بھٹی، خلیل راں، برکت علی، حامد علی بھٹی، الطاف چنڑ، نواز سوتڑک، رانا ذوالفقار، امین ساجد، زمان زیدی، محمد شفیق اور راجہ پارس سمیت مزید پارٹی عہدیداروں نے شرکت کی۔