نوازالدین صدیقی فلموں میں کیساکردارکرناچاہتےہیں؟

Jan 05, 2023 | 12:38:PM
فائل فوٹو
کیپشن: نوازالدین صدیقی نے فلموں میں کیساکرداراداکرناچاہتےہیں؟
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )حال ہی میں بالی وڈ کے منجھے ہوئے اداکار نواز الدین صدیقی نے ایک انٹرویو میں انہیں فلموں میں ملنے والے چھوٹے چھوٹے کردار یا معاون کرداروں کو ادا کرنے کے حوالے سے بات کی ۔

ان کا کہنا تھا کہ فلمی کیریئر کے آغاز میں انہوں نے بہت سی فلموں میں چھوٹے چھوٹے کردار کیے ہیں ۔ اب وہ ان سے اکتا چکے ہیں ۔ اب اگر ان چھوٹے رول کے لیے انہیں کوئی 25 کروڑ روپے کی بھی پیش کش کرے تو بھی کرنا نہیں چاہیں گے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیسہ اور شہرت صرف آپ کے کام سے ملتی ہے ۔ اگراپنا کام اچھے طریقے سے کیا جائے تو پیسہ اور شہرت خود بخود آپ کے پیچھے آتے ہیں ۔ اگر ان کے پیچھا کیا جائے تو یہ کبھی حاصل نہیں ہوتے ۔ اس لیے صرف اچھا کام کرنے کو ترجیح دینی چاہیے ۔ خود کو اتنا ماہر بنا لینا چاہیے کہ پیسہ اور شہرت غلام بن کر خود پیچھے آئے ۔

بالی وڈ فلموں میں کئی نمایاں چھوٹے اہم کردار کرنے کے بعد نواز الدین صدیقی اب ایک ہالی وڈ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے کی تیاری کررہے ہیں ۔

جبکہ ایک رپورٹ کے مطابق نوازالدین صدیقی نے قسم بھی کھائی تھی کہ وہ اس وقت تک کوئی غیرملکی فلم نہیں کریں گے جب تک کہ انہیں بالی وڈ فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنے کی پیشکش نہ کی جائے ۔