دہشتگردوں کیخلاف آپریشن۔۔۔2 جوان شہید، 2 ہشتگردہلاک، 3 گرفتار

Jan 05, 2022 | 23:21:PM
آئی ایس پی آر۔فورسز۔ پاک فوج ۔جام شہادت
کیپشن: آپریشن میں شہید ہونیوالے جوان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سکیورٹی فورسز کے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں پاک فوج کے 2 جوان جام شہادت نوش کر گئے جبکہ کارروائی میں 2 دہشتگردبھی مارے گئے جبکہ 3 کو گرفتار کرلیاگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے ٹانک ، ڈی آئی خان ،کوٹ کلی جنوبی وزیر ستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشتگردمارے گئے جبکہ3 گرفتار ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا،آپریشن میں ایک دہشتگردنے فورسز کے سامنے ہتھیار ڈالے ،آپریشن میں ہتھیار، گولیاں، دھماکا خیز مواد اور راکٹ برآمدہوئے، آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں 2 جوان سپاہی فرید اللہ اور سپاہی شعیب حسن شہیدہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبادلے، سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل سیکرٹری سپورٹس تعینات