لارڈ نذیر احمد پر جنسی زیادتی کا الزام ثابت۔۔۔سزا کب سنائی جائے؟ بڑی خبر آگئی

Jan 05, 2022 | 21:21:PM
لندن کی عدالت، جنسی زیادتی الزامات، کیس کا فیصلہ
کیپشن: لارڈ نذیر احمد، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)لندن کی عدالت نے لارڈنذیر احمد کیخلاف جنسی زیادتی الزامات کیس کا فیصلہ سنادیا۔
تفصیلات کے مطابق لارڈنذیر احمد پر جنسی زیادتی کے الزامات کیس کا شیفیلڈ کراؤن کورٹ نے فیصلہ سنادیا ، میڈیا رپورٹ کے مطابق لارڈ نذیر احمد پر 70 کی دہائی میں لڑکی سے زیادتی کی کوشش کا الزام ثابت ہو گیا، لارڈ نذیر احمد کو اسی عرصہ کے دوران لڑکے پر جنسی حملے کا مجرم بھی قرار دے دیا گیا،سماعت کے دوران بتایا گیا کہ جنسی زیادتی کا سلسلہ کئی سالوں تک چلتا رہا۔

یہ بھی پڑھیں: طلبا کے وارے نیارے۔۔۔7 جنوری کو سکول کھلنے کے بعد پھر چھٹیاں
میڈیا رپورٹ کے مطابق جج مسٹر جسٹس لیونڈر سزا سنانے کے وقت کا فیصلہ بعد میں کریں گے،لارڈ نذیر نے کہاکہ فیصلہ شواہد کے خلاف سنایا گیا، وکلا کو اپیل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں مزید چھٹیاں ہوں گی یا نہیں ؟ فائنل فیصلہ آگیا