طلبا کے وارے نیارے۔۔۔7 جنوری کو سکول کھلنے کے بعد پھر چھٹیاں

Jan 05, 2022 | 20:01:PM
موسم سرما، تعطیلات، آخری روز،
کیپشن: طالبات، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)موسم سرما کی تعطیلات کا کل آخری روزہے، 7 جنوری بروز جمعہ کو دوبارہ سکول کھلنے کے بعد پھر 3 چھٹیاں ہو جائیں گی،
تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب نے کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد سکولوں میں ہفتہ ، اتوار اور پیر کی 3 چھٹیوں کا اعلان کررکھا ہے۔جبکہ موسم سرما کی تعطیلات 6 جنوری بروز جمعرات کو ختم ہو رہی ہیں،7 جنوری بروز جمعہ کو سکول آدھے دن کیلئے کھلیں گے جس کے بعد طلبا کو وزیر تعلیم کے اعلان کے مطابق ہفتہ ، اتوار اور پیر کی 3 چھٹیاں ہو جائیں گی،ہفتہ میں تین روز چھٹیوں کا سلسلہ 15 جنوری تک برقرار رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: شادی تقریبات ۔۔۔ حبابخاری مایوں کے لباس میں کیسی نظر آرہی ہیں؟ ویڈیو دیکھ کر آپ کے ہوش اڑ جائینگے