شادی تقریبات ۔۔۔ حبابخاری مایوں کے لباس میں کیسی نظر آرہی ہیں؟ ویڈیو دیکھ کر آپ کے ہوش اڑ جائینگے

Jan 05, 2022 | 19:43:PM
معروف اداکارہ حبا بخاری، شادی کی تقریبات، مایوں کے لباس
کیپشن: حبا بخاری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ حبابخاری کی بھی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے، اداکارہ کی مایوں کے لباس میں ویڈیوخوب وائرل ہو رہی ہے جس کو صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق متعدد ڈرامہ سریلز میں اپنی جاندار اداکاری کے جوہر دکھا کر شائقین کے دلوں میں گھر کرنے والی اداکارہ حبا بخاری کی پیا گھر سدھارنے کی تیاریاں شروع ہو گئیں اور اس حوالے سے متعدد ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اداکارہ حبا بخاری کو مایوں کے لباس میں دیکھا جا سکتا ہے جس میں وہ بہت خوش دکھائی دے رہی ہیں اور مختلف پوز سے اپنی خوشی کااظہار کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ حبا بخاری نے کچھ عرصہ قبل اپنے قریبی دوست آریز احمد سے منگنی کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: 3G ،4G نہیں اب پاکستان میں چلے گا5G!!