یورپ، برطانیہ اور امریکا جانیوالی ائیرلائنز پر بڑی پابندی ختم

Jan 05, 2022 | 15:34:PM
امریکا برطانیہ اور یورپ جانیوالی ائیرلائن پر پابندی ختم
کیپشن: پابندی ختم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی ہوابازی  تنظیم  ICAO نے پاکستان سول ایوی ایشن پر سے  significant safety concern کا اعتراض، تمام پابندیاں ختم کر دیں۔ پی آئی اے سمیت تمام ملکی ایئر لائنز پر یورپ ، برطانیہ اور امریکا کے لئے عائد پابندیاں ختم ہوگئیں۔

عالمی ہوابازی کی تنظیم  ICAO نے پاکستان سول ایوی ایشن پر سے  significant safety concern کا اعتراض اٹھا لیا۔ سگنفکنٹ سیفٹی کنسرن  ہٹنے سے سول ایوی ایشن پر یورپی  یونین کی جانب سے پاکستان پر سے پابندی ہٹنے کے امکانات روشن ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں:پرائیویٹ سکول مالکان کیلئے اہم خبر

 یادرہے  اکاو نے سی اے اے کے آڈٹ کے دوران72.77فیصد رینکنگ دی تھی۔

  ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن پاکستان کو اکاو کی جانب سے موصول ہوئے خط میں عائد تمام پابندیاں ختم کرنے کا بتایا گیا ہے۔ خط کے متن کے مطابق ہوا بازی کی بین الاقوامی تنظیم کی جانب سے سول ایوی ایشن اتھارٹی پر پائلٹس کو لائسنس جاری کرنے کی پابندی بھی ہٹالی گئی ہے۔ اکاو نے پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی پر اپنے تمام سیفٹی اعتراضات واپس لے لئے ہیں اور پاکستان کےاقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عمران خان پر پہلے تنقید پھر معافی مانگ لی۔۔ عامر لیاقت کا بڑا یو ٹرن

 واضح رہے کہ عالمی ہوابازی کی تنظیم اکاو نے دسمبر میں پاکستان سول ایوی ایشن کا مکمل آڈٹ کیا تھا، آڈٹ کے دوران اکاو نے سی اے اے کو 72 اعشاریہ 77 فیصد رینکنگ دی تھی اور اطمینان کا اظہار کیا تھا۔