بلوچستان حکومت کابڑافیصلہ،لیویز فورس پولیس میں ضم،نوٹیفیکیشن جاری

Feb 05, 2026 | 13:07:PM
  بلوچستان حکومت کابڑافیصلہ،لیویز فورس پولیس میں ضم،نوٹیفیکیشن جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عیسیٰ ترین )بلوچستان حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے بلوچستان لیویز فورس کے تمام زونل ڈائریکٹوریٹس، کوئیک ریسپانس فورس اور اسپیشل سوشل اکنامک پروٹیکشن یونٹ کو بلوچستان پولیس میں ضم کر دیا ۔
حکومتِ بلوچستان نے صوبے میں امن و امان کے انتظامی ڈھانچے میں اہم تبدیلی کرتے ہوئے بلوچستان لیویز فورس کو بلوچستان پولیس میں ضم کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
ہوم ڈیپارٹمنٹ (پولیس سیکشن) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان لیویز فورس کے تمام زونل ڈائریکٹوریٹس، کوئیک ریسپانس فورس (QRF) اور اسپیشل سوشل اکنامک پروٹیکشن یونٹ (SSEPU) سمیت تمام عملہ، اثاثہ جات، ادارہ جاتی ڈھانچہ اور آپریشنل ذمہ داریاں فوری طور پر بلوچستان پولیس میں منتقل کر دی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ لیویز فورس کے تمام یونیفارم اور نان یونیفارم اہلکار اپنی ملازمت برقرار رکھیں گے اور انہیں بلوچستان پولیس کے مساوی رینکس، تنخواہیں، الاؤنس اور مراعات دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:بسنت پرمانیٹرنگ مزید بہتر بنانے کیلئے لاہورپولیس کی تیاریاں مکمل
 مزید یہ کہ ان سے متعلق تمام انتظامی، مالی اور تادیبی امور اب پولیس قوانین اور ضوابط کے تحت چلائے جائیں گے۔