وزیر داخلہ کی چینی صدر سے ملاقات، چینی شہریوں کی سیکیورٹی پر بریفنگ
سورس: سکرین گریپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی اور پاکستان میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے انہیں بریفنگ دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق بیجنگ میں چین کے صدر شی جن پنگ سے اسٹیٹ بینکویٹ کے دوران وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی اور
انہوں نے چین کے صدر کو پاکستان میں چینی شہریوں کی سیکیورٹی کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات سے آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ابھیشیک شرما اور تلک ورما ٹی 20 پلیئر رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن کے قریب