عمران خان نے درست بات نہ مانی تو صوبائی صدارت چھوڑ دوں گا، جنید اکبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ اداروں کے ساتھ بات کرنے کا حامی ہوں، ٹھیک کو ٹھیک اور غلط کو غلط کہہ سکتا ہوں، پی ٹی آئی کے اندر چوروں کو نہیں چھوڑا جائے گا، بانی پی ٹی آئی نے درست بات نہ مانی تو صوبائی صدارت چھوڑ دوں گا۔
پختونخوا ہاؤس مردان میں پارٹی ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر جنید اکبر کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو تحریک انصاف کا نہیں بلکہ پاکستان کا مینڈیٹ چوری ہوا ہے یہ حکومت تاریخ کی پہلی حکومت ہے جنہیں زبردستی اقتدار دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سونا رکھنے والوں کے وارے نیارے ،قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
جنید اکبر کا کہنا تھا کہ ہم سے بھی ماضی میں غلطیاں ہوئی ہیں جو اب ہم بھگت رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی اداروں سے بات کرنے کا حامی ہوں مگر کسی کی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کریں گے اور شرافت کی زبان سمجھتے ہیں لیکن کسی بدمعاشی میں نہیں آئیں گے۔
انہوں نے انکشاف کیا کہ پارٹی کے اندر متعدد گروپس ہیں ، سیاست میں دوست اور دشمن رکھتا ہوں مگر کبھی غلط آدمی کی سپورٹ نہیں کروں گا۔
یہ بھی پڑھیں:عام تعطیل کا اعلان