سونے کی قیمت میں کمی،فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟

Feb 05, 2024 | 15:38:PM
سونا خریدنے والوں کیلئے خوشخبری، ملک میں مسلسل دوسرے روز بھی سونے کی قیمت میں کمی ہوئی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سونا خریدنے والوں کیلئے خوشخبری، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کمی ہوگئی۔ 

کمی کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا 2 لاکھ 14 ہزار 800 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1029 روپے کم ہو کر 184156 روپے ہے۔

 دوسری جانب عالمی بازار میں سونا 11 ڈالرز کم ہو کر 2028 ڈالر فی اونس کا ہے۔

مزید پڑھیں:  مجھے ساری زندگی کیلئے نکالنے والے خود استعفے دے رہے ہیں : نوازشریف  

خیال رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 1700 روپے کمی ہوئی تھی۔