متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں ,ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کی مدت میں توسیع کے احکامات جاری

Dec 05, 2025 | 23:11:PM
متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں ,ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کی مدت میں توسیع کے احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے متعدد افسران کے تقرر و تبادلوں اور ڈیپوٹیشن پر تعیناتی کی مدت میں توسیع کے احکامات جاری کئے ہیں.

 بلوچستان حکومت میں تعینات پولیس سروس، گریڈ 20 کے ڈی آئی جی محمد اشفاق عالم کو تبدیل کر کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تعیناتی کے منتظر گریڈ 20 کے میر افضل خان کو جوائنٹ سیکریٹری نیشنل سیکیورٹی ڈویژن تعینات کیا گیا ہے، ڈپٹی سیکریٹری اقصٰی لیاقت کا اقتصادی امور ڈویژن سے موسمیاتی تبدیلی ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے، 'نیپا' پشاور میں تعینات پاکستان کسٹمز سروس کے گریڈ 18 کے ساجد خان کو تبدیل کرکے ان کی خدمات ایف بی آر کو واپس کی گئی ہیں.

مزید برآں محکمۂ تعلیم سندھ کے افسر علی بخش شر کو 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے، محکمۂ تعلیم خیبر پختونخوا کی نزہت حسین کو 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر نظامتِ تعلیمات اسلام آباد میں تعینات کیا گیا ہے، وفاقی وزارت تعلیم کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر خان زیب کو 3 سال کیلئے ڈیپوٹیشن پر این ڈی ایم اے میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے.

یہ بھی پڑھیں:مولانا فضل الرحمان کیلئے بڑا دھچکا ،اہم رکن قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا

 علاوہ ازیں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں تعینات وزارت بین الصوبائی رابطہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر حبیب الرحمان کے ڈیپوٹیشن میں ایک سال کی توسیع کی گئی ہے، اے جی آفس خیبر پختونخوا حکومت کے اکاؤنٹس افسر محمد عارف حسین کی محکمۂ تعلیم میں ڈیپوٹیشن پر تعیناتی میں دو سال کی توسیع کی گئی ہے، محکمہ تعلیم آزاد کشمیر کی سبجیکٹ اسپیشلسٹ سمیرا بشیر کی ایف جی ای کینٹ اینڈ گیریژن میں ڈیپوٹیشن پر تعیناتی میں 2 سال کی توسیع کی گئی ہے.

یہ بھی پڑھیں:سابق رکن اسمبلی گرفتار

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: