شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )شدید دھند کے باعث موٹروے ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند کر دی گئی ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے جس سے ٹریفک کے لیے خطرہ پیدا ہو گیا،موٹروے پولیس نے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ غیر ضروری سفرسے گریزکریں اوراگرسفرلازمی ہو تو انتہائی احتیاط برتیں،بندش کے دوران موٹروے کی مختلف انٹرچینجزپرٹریفک کی روانی روک دی گئی ہے تاکہ کسی بھی قسم کے حادثات سے بچا جا سکے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ جیسے ہی حد نگاہ معمول کے مطابق بہتر ہوگی، موٹروے دوبارہ کھول دی جائے گی اور مسافروں کوبروقت اطلاع فراہم کی جائے گی۔
شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ موٹروے پولیس کی ہدایات پرعمل کریں اوراپنی حفاظت کو مقدم رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں : بلاول بھٹواور فریال تالپورسےاہم رہنماؤں اور وفود کی ملاقاتیں،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال