بلاول بھٹواور فریال تالپورسےاہم رہنماؤں اور وفود کی ملاقاتیں،سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی رہنما فریال تالپور سے مختلف سیاسی و سماجی شخصیات، منتخب نمائندگان اور سرکاری محکموں کے عہدیداران نے بلاول ہاؤس میں الگ الگ ملاقاتیں کیں، ملاقات سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پیپلز پارٹی کے سابق رکن قومی اسمبلی اور ضلع خیرپور کے صدر نواب خان وسان نے سماجی رہنما فدا وسان کے ہمراہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور سے ملاقات کی۔
ملاقات میں خیرپور کی سیاسی صورتحال اور تنظیمی امور پر تفصیلی مشاورت کی گئی، بلاول بھٹو زرداری نے خیرپور میں پارٹی تنظیم کو فعال رکھنے پر نواب خان وسان کی کارکردگی کو سراہا،انہوں نے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں تنظیم کو مزید فعال کیا جائے اور کارکنان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ضلع خیرپور میں صحت کے بڑے مراکز قائم کیے ہیں جن سے نہ صرف مقامی عوام بلکہ ملک بھر سے آنے والے مریض مستفید ہو رہے ہیں۔
صوبائی وزیر آبپاشی جام خان شورو نے بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور سے ملاقات کی اور اپنے محکمے کی کارکردگی پر بریفنگ دی،رکن قومی اسمبلی خورشید جونیجو اور سندھ حکومت کے ترجمان بلند جونیجو نے بھی بلاول ہاؤس میں پارٹی قیادت سے ملاقات کی، جس میں لاڑکانہ کی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہوئی۔

دوسری جانب فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کی چیئرپرسن فاطمہ مجید نے بھی بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور سے ملاقات کی۔ انہوں نے اپنے ادارے کی کارکردگی اور جاری منصوبوں سے قیادت کو آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : آرمڈ فورسز پاکستان کی بیک بون ہیں:مشیر وزیراعظم