آرمڈ فورسز پاکستان کی بیک بون ہیں:مشیر وزیراعظم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس ںے کہا ہے کہ پاکستان کا انٹرسٹ پہلے ہونا چاہئے، یہ ملک ہے تو سب کچھ ہے۔
مشیر برائے سیاحت سردار یاسر الیاس نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آرمڈ فورسز پاکستان کی بیک بون ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہم سب ایک پیج پر ہیں، کسی کو بھی کوئی حق نہیں کہ پاکستان کے خلاف بات کرے، ہم دن رات پاکستان کا امیج بنانے کے لیے محنت کر رہے ہیں۔
یاسر الیاس نے بتایا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ یہاں سرمایہ آئے، اگر پورا دن ہم تنقید برائے تنقید کرتے رہیں گے، اپنے ملک پر اپنی افواج پر جن کی اتنی قربانیاں ہیں تو وہ ساری محنت پھر ضائع ہو جاتی ہے۔