پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ملک اشرف)جماعت اسلامی نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔
امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاءالدین انصاری ایڈووکیٹ کی جانب سے دائردرخواست میں پنجاب حکومت اور سیکرٹری بلدیات سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں کہاگیاہے کہ غیر جماعتی انتخابات غیر آئینی ہیں ،چیئرمین، وائس چیئرمین اور مخصوص نشستوں کا بالواسطہ انتخاب ہارس ٹریڈنگ کا ذریعہ ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: آڈیو لیک کیس : علی امین گنڈا پورکےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیاہے کہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ میں اختیارات بیوروکریسی کو دینے کا اقدام آرٹیکل دس اے کے خلاف ہے ،لوکل گورنمنٹ ایکٹ کی مختلف دفعات آئین سے متصادم قرار دے کر کالعدم قرار دی جائیں ۔