آڈیو لیک کیس : علی امین گنڈا پورکےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر وڑائچ )سابق وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پورکے آڈیو لیک کیس میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کیخلاف آڈیو لیک کیس پرسماعت ہوئی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نصر من اللہ بلوچ نے کیس پر سماعت کی،علی امین گنڈا پور کیساتھ نامزد شریک ملزم عدالت میں پیش ہوئے،سابق وزیراعلیٰ کے پی کی عدم دستیابی کے باعث فرد جرم کی کارروائی موخرکردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:پی پی 289 پردوبارہ الیکشن کیلئے شیڈول جاری
عدالت نے علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئےانہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا اورکیس کی مزید سماعت 20 جنوری تک ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ علی امین گنڈا پور کیخلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔