مرغی سستی، بکرے اور گائے کے گوشت کی بھی قیمتیں سامنے آ گئیں

Dec 05, 2025 | 13:25:PM
مرغی سستی، بکرے اور گائے کے گوشت کی بھی قیمتیں سامنے آ گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)صوبائی دارالحکومت لاہور میں چکن کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ،تاہم مٹن اور بیف اب بھی سرکاری نرخوں پر دستیاب نہیں ہو رہا۔
چکن کی قیمت میں 8 روپے کمی کے بعد نیا ریٹ 453 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔
 مٹن کی سرکاری قیمت 1600 روپے فی کلو ہے، لیکن مارکیٹ میں یہ 2600 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔
اسی طرح بیف سرکاری نرخوں کے مطابق دستیاب نہیں جو 1200 سے 1400 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آڈیو لیک کیس : علی امین گنڈا پورکےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
شہریوں نے مٹن اور بیف کی زائدقیمت پرفروخت پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔