معروف اداکارہ بینا مسرور کا انتقال،سینئر اداکاروں کی جانب سے خراج عقیدت پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سینئر اداکاروں کی جانب سے معروف اداکارہ بینا مسرور کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
سینئر اداکارہ سکینہ سمو نے بینا مسرور کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ بینا کو ہمیشہ ایک روشن، ذہین شخصیت کے طور پر یاد رکھا جائے، ان میں ایک ایسا وقار تھا جو ہر شخص کے ساتھ برقرار رہتا تھا جس سے وہ ملیں، اللہ تعالیٰ ان کی روح کو ابدی سکون عطا فرمائے اور ان کے خاندان کو اس عظیم نقصان کے وقت صبر اور ہمت دے۔
یاد رہے معروف اداکارہ بینا مسرور گذشتہ روز طویل فنّی سفر کے بعد 67 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئیں تھیں۔
اداکارہ بینا مسرور کے صاحبزادے اور اداکار پارس مسرور نے سوشل میڈیا پر والدہ کے انتقال کی اطلاع دی بھی اور مداحوں سے ان کی مغفرت کی دعا کی اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ والدہ کی محبت، رہنمائی اور نصیحتیں ہمیشہ یاد رہیں گی۔
بینا مسرور نے پاکستان ٹیلی ویژن سمیت متعدد ڈراموں میں اپنی شاندار اداکاری سے پہچان بنائی، ان کے نمایاں ڈراموں میں بنجارا، بیٹیاں، طرب، عشق نہیں آسان، آنگن، اگر اور جانِ جہاں شامل ہیں۔ ان کی مضبوط اداکاری نے انہیں ناظرین کے دلوں میں ایک منفرد مقام دیا۔
یہ بھی پڑھیں:دوران ڈلیوری معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم اللہ تعالیٰ کو پیاری ہو گئی
اداکارہ صرف فن تک محدود نہیں تھیں بلکہ تعلیمی لحاظ سے بھی نمایاں رہیں، انہوں نے یونیورسٹی آف سندھ سے تعلیم حاصل کی اور علم سے گہری وابستگی رکھتی تھیں۔