جدیداے ٹی آر ہوائی جہاز پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں شامل

Dec 05, 2023 | 15:59:PM
جدیداے ٹی آر ہوائی جہاز پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)جدید میری ٹائم پٹرول اے ٹی آر ہوائی جہاز  کی پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں شمولیت کی تقریب کا انعقاد ۔ 

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق جدی  ہوائی جہاز کی شمولیت کی تقریب کا انعقاد کراچی میں نیول ایئر بیس پی این ایس مہران میں کیا گیا، امیرالبحر ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے، چیف آف دی نیول اسٹاف اور تقریب کے مہمان خصوصی  کا کہنا تھا کہ خطے میں ابھرتے ہوئے بحری چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مضبوط بحریہ انتہائی اہم ہے، نئے پٹرول ایئر کرافٹ کی شمولیت سے پاک بحریہ کی جنگ اور امن کے دوران سمندری نگرانی کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ 

 ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ پاک بحریہ مستقبل میں اس طرز کے مزید جہاز فضائی بیڑے میں شامل کرے گی،پاک بحریہ کے اے ٹی آر پٹرول ایئر کرافٹ اینٹی سب میرین، اینٹی سرفیس اور دیگر میری ٹائم وار فیئر مشنز سرانجام  دینے کی صلاحیت رکھے گا، تقریب میں اعلی سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں :جہلم؛ برطانیہ پلٹ فیملی کیساتھ ڈکیتی،ڈاکو کتنی رقم لیکر فرار ہوئے ؟حیران کن خبر آ گئی