لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ، لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کی ریٹائرمنٹ منظور

وفاقی کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ریٹائرمنٹ کی منظوری دے دی ہے۔وفاقی کا بینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لے لی گئی

Dec 05, 2022 | 17:33:PM
فائل فوٹو
کیپشن: لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ریٹائرمنٹ کی منظوری دےدی گئی
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )وفاقی کابینہ نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ریٹائرمنٹ کی منظوری دے دی ہے۔وفاقی کا بینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لے لی گئی ۔لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی ریٹائرمنٹ کا اطلاق 10دسمبر2022 سے ہوگا  جبکہ  لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کی ریٹائرمنٹ کا اطلاق فوری ہوگا ۔

تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ  جنرل فیض حمید نے نئے آرمی چیف کی نامزدگی کے فوراً بعد قبل ازوقت ریٹائرمنٹ کی درخواست دیدی تھی جو جی ایچ کیو، وزارت دفاع سے پراسیس ہوتی ہوئی وزیراعظم آفس پہنچی جس کی شہباز شریف نے منظوری دیدی۔

یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے اپریل 2023ء میں ریٹائر ہونا تھا، جبکہ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس بھی قبل از وقت ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں، وہ 27 اپریل 2023 کو ریٹائرڈ ہو رہے تھے۔

خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سابق وزیراعظم عمران خان کے دور میں کور کمانڈر پشاور اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں اور نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے بھی جی ایچ کیو سے وزارت دفاع کو بھیجے گئے ناموں میں ان کا نام شامل تھا۔