گوجرانوالا ،سسرالیوں نے تشدد کے بعدبہو کو تیزاب پلادیا

Dec 05, 2020 | 21:16:PM
 گوجرانوالا ،سسرالیوں نے تشدد کے بعدبہو کو تیزاب پلادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)گوجرانوالہ کے علاقے پاسبان کالونی میں سسرالیوں نے بہو کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے مبینہ طور پر تیزاب پلادیا۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ خاتون کے والد کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔
والدین کے مطابق بیٹی کی 8 سال قبل شادی ہوئی تھی، معمولی جھگڑے کے بعد شوہر، ساس اور سسر نے تشدد کیا اور بیٹی کو زبردستی تیزاب پلایا۔پولیس نے بتایا کہ مقدمہ درج کرکے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور جلد ہی ملوث ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی متعدد بار خواتین پر تیزاب پھیکنے اور تیزاب پلانے کے واقعات ہو چکے ہیں لیکن عدالتی قوانین سخت نہ ہونے کے باعث مجرم بچ جاتے ہیں۔ حکومت کو چاہئے کہ ایسے سنگین جرائم کیلئے اسمبلی میں سخت قوانین منظور کروائے جائیں۔