یومِ استحصالِ کشمیر پرآذربائیجان میں پاکستانی سفارت خانہ کے زیر انتظام تقریب کا انعقاد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پرآذربائیجان میں پاکستانی سفارت خانہ کے زیر انتظام تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے 5 اگست 2019 کے اقدامات کی ساتویں برسی منائی گئی،تقریب کا مقصد بھارتی مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام سے اظہار یکجہتی کرنا تھا۔
تقریب میں پاکستان کی جانب سے کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا گیا،باکو میں منعقدہ تقریب میں صدرِ مملکت، وزیرِ اعظم اور نائب وزیرِ اعظم کے خصوصی پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔
آذربائیجان میں پاکستانی سفیر قاسم محی الدین نے بھارتی غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کی۔
پاکستان نے مسئلہ جموں و کشمیر پر آذربائیجان کی اصولی حمایت کو بیحد سراہا،باکو میں منعقدہ تصویری نمائش میں بھارتی غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال کو اجاگر کیا گیا۔
تقریب میں پاکستانی کمیونٹی، آذربائیجان کے دانشوروں اور طلبہ نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے کشمیری عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا،پاکستانی سفارت خانے نے جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ پاکستان کی مسلسل اور غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا،باکو میں یومِ استحصالِ کشمیر بھرپور شرکت اور کشمیری عوام سے اظہارِ یکجہتی کے ساتھ منایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ، اطلاق کن صارفین پرہوگا؟