پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اورعمرسرفراز چیمہ کی درخواستوں پر سماعت پھر ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی)انسداد دہشت گردی عدالت(اے ٹی سی) لاہور نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد9مئی جلاؤ گھیراؤ کےدومقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 13 اگست تک ملتوی کر دی ۔
اے ٹی سی لاہور میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی 2 مقدمات میں ضمانت پر سماعت ہوئی،انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے سماعت کی،عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 13 اگست تک ملتوی کرتے ہوئے وکلاء کو ضمانتوں پر دلائل مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
خیا ل رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں ضمانت دائر کر رکھی ہے ،ڈاکٹر یاسمین راشد نے جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات میں ضمانت دائر کر رکھی ہے۔
دوسری جانب سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی دو مقدمات میں ضمانت پر سماعت بھی 13 اگست تک ملتوی،عمر سرفراز چیمہ نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے،عمر سرفراز چیمہ نے عسکری ٹاور حملہ کیس مین بھی ضمانت دائر کر رکھی ہے۔
مقدمات میں بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے کی دفعات شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی،3 پولیس افسران کے تبادلے،فرحان اسلم چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی تعینات