اتحاد بین المسلمین پاکستان اور امت کی ترقی کی کنجی ہے،سینیٹر عرفان صدیقی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ اتحاد بین المسلمین پاکستان اور امت کی ترقی کی کنجی ہے، فلسطین اور مقبوضہ جموں وکشمیر میں بے گناہوں کا بہتا لہو عالمی لاقانونیت کا ثبوت ہے۔پوری دنیا کا ہر مہذب انسان فلسطینیوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے ان خیالات کا اظہار پاکستان انٹرنیشنل مشائخ کونسل ضلع اسلام آباد کے صدراور معروف روحانی شخصیت آغاسلیم الدین خلجی المعروف آغا جی سرکار سے ملاقات کے دوران کیا۔آغاجی سرکار نے معرکہ حق میں پاکستان کی فتح اور 79ویں یوم آزادی پر عرفان صدیقی کو مبارک دی ۔سینیٹر عرفان صدیقی نے آغا جی سرکار کی اسلام کی ترویج واشاعت اور سنت رسول کے فروغ کے لئے کاوشوں کو سراہا ۔ آغا جی سرکار نے عرفان صدیقی سے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ پاکستان اللہ تعالی کا انعام اور اسلام کا قلعہ ہے۔ اس موقع پر آغا جی سرکار نے عرفان صدیقی کی علمی و ادبی اور سیاسی وعوامی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں:الیکشن کمیشن نے عمر ایوب، شبلی فراز سمیت 9 اراکین اسمبلی کو نااہل قرار دیدیا