بھارت پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں مصرو ف ہے، : مشعال ملک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر کی تحریک آزادی میں 5 اگست سیاہ ترین دن ہے۔
کراچی میں مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مزار قائد پر آ کر ہماری روح اورطاقت ملتی ہے، قائداعظم نے زندگی کا ہر لمحہ پاکستان کی آزادی کیلئے وقف کیا، قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:طاقتور شخصیت کی جائیدادیں بھی نیلام ،تاریخ سامنے آگئی
انہوں نے کہا کہ کشمیر کی تحریک آزادی میں 5 اگست سیاہ ترین دن ہے، آج کشمیریوں کو معلوم ہے کہ آزادی کی قیمت کیا ہوتی ہے۔
مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں مصرو ف ہے، پاکستان میں را کا نیٹ ورک پھیلا ہوا ہے، بھارت نے جنگ میں بھی شہری آبادی کو نشانہ بنایا، اللہ نے معرکہ حق میں پاکستان کو فتح عطافرمائی، بھارت نے پہلگام فالز فلیگ آپریشن کا الزام پاکستان پر لگایا اور جنگ چھیڑی۔