عمران خان کو گرفتاری کی سزا سنانے پر شوبز شخصیات کا ردعمل

Aug 05, 2023 | 15:17:PM
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 3 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد شوبز شخصیات نے ردعمل دیتے ہوئے آج کے دن کو پاکستان کیلئے سیاہ دن قرار دیدیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 3 سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد شوبز شخصیات نے ردعمل دیتے ہوئے آج کے دن کو پاکستان کیلئے سیاہ دن قرار دیدیا۔ 

اداکارہ مشی خان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر عمران خان کے ساتھ اپنے بچپن اور نوجوانی کی تصاویر شئیر کیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’آج پاکستان کے لیے سیاہ دن ہے، عمران خان ہمارے دلوں کے لیڈر ہیں، جس پر حملہ کرنا ناممکن ہے۔ ’

انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے سلامتی کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہمیشہ ہمارے ہیرو رہیں گے۔

اس کے علاوہ ٹک ٹاکر حڑیم شاہ نے بھی اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سابق وزیراعظم نواز شریف پر تنقید کی اور عمران خان کی حمایت میں سامنے آگئیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’پاکستانیوں کا پیسا لوٹ کر بیرون ملک جائیدادیں بنانے والا لندن میں مزے کررہا ہے اور فری علاج والے 3 کینسر اسپتال بنانے والا غیرمنصفانہ سزا بھگت رہا۔‘