عمران خان کی گرفتاری پر حریم شاہ نے بڑی دھمکی دیدی

Aug 05, 2023 | 13:35:PM
پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو  تین سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد بڑی دھمکی دے دی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کو  تین سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد بڑی دھمکی دے دی۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں حریم شاہ نے دھمکی آمیز لہجے میں لکھا 'سننے والے سن لیں، اگر عمران خان صاحب کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تو اپنے فون میں موجود تمام تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردوں گی'۔

تاہم جب یہ خبر سامنے آئی کہ عمران خان کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے تو حریم شاہ کی جانب سے ایک اور ٹوئٹ کی گئی۔

حریم شاہ نے کہا 'میرے عزیز ہم وطنو! تھوڑی دیر تک ایک اہم ویڈیو پیغام جاری کروں گی'۔

یاد رہے کہ حریم شاہ پی ٹی آئی کو سپورٹ کرتی ہیں اور وہ اکثر سوشل میڈیا پر اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتی نظر آتی ہیں۔ 

واضح رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو تین سال قید کی سزا سنائی ہے جس کےبعد لاہور پولیس نے عمران خان کو گرفتار کرلیا۔

مزید پڑھیں: عمران خان کی گرفتاری کی ویڈیو سامنےآگئی 

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جج ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس کی سماعت کی جس میں عدالت نے آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کر رکھا تھا۔